ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے دشمن کے مذموم عزائم ناکام ہوئے۔
شوکت خانم اسپتال میں عمران خان کی عیادت کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ واقعےمیں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر وزیر آباد میں ہونے والے حملے کی تحقیقات کیلئے جےآئی ٹی بنانے اور پس پردہ عناصر سامنے لانے کا بھی اعلان کیا۔
دوسری جانب انہوں نے حملہ آور کا بیان لیک کرنے پراظہار برہمی کرتے ہوئے متعلقہ تھانے کے پورے عملے کو بھی معطل کر دیا تھا۔
اس سے قبل اپنے ایک بیان میں پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ اللہ کےفضل وکرم سےعمران خان بالکل ٹھیک ہیں، عمران خان نےکہا ہےکہ وہ اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، میں نے آرڈر کیے ہیں کہ واقعےکے محرکات معلوم کیے جائیں، یہ بھی دیکھا جائےکہ ملزم کے پیچھےکون ہیں، جوباتیں معلوم ہوں گی وہ میڈیا تک لائیں گے۔