(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے خلاف خیبرپختونخوا میں احتجاج کے دوران سرکاری گاڑی کو نشانہ بنانے والے مظاہرین کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پشاور پولیس نے خیبر روڈ پر سرکاری گاڑی کو نشانہ بنانے والے مظاہرین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا، جس کے لیے بی آر ٹی اسٹیشنز ، پی سی ہوٹل ، ضلعی کچہری کے کیمروں سے سی سی ٹی وی فوٹیجز لی جائیں گی۔
پولیس حکام نے تصدیق کی کہ ویڈیوز میں نظر آنے والے مظاہرین جنہوں نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے، ایسے مظاہرین کی شناخت کا عمل جاری جن کو شناخت کے بعد گرفتار کیا جائے گا۔