ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ،سری لنکا نےویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

4 Nov, 2021 | 10:49 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ  کے اہم میچ میں سری لنکا نےویسٹ انڈیز کو20سکور سے شکست دے دی۔

 قبل ازیں سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے190رنز کا ہدف دیا تھا ۔   ابو ظہبی میں کھیلے جانیوالے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں3وکٹوں کے نقصان پر189رنز بنائے ۔سری لنکا کے  اسلنکا نے 68رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اوپنر پاتھم نسانکا 51اور کوشال پریرا 29رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔شناکا نے 25رنز کی اننگز کھیلی ۔ویسٹ انڈیز کی طرف سے آندرے رسل نے دو جبکہ ڈوائن براوو نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ویسٹ انڈیز کے کرس گیل صرف ایک رنز بنا کر چلتے بنے ۔

190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی اور 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی اور اس طرح ویسٹ انڈیز کی ٹیم شکست سے دوچار ہوئی ۔

مزیدخبریں