ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکسٹ بک بورڈ کا بڑا دعوی سامنے آگیا

punjab text books
کیپشن: Books
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور (ویب ڈیسک ) پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ  نے دعوی کیا ہے کہ نجی پبلشرز کے مقابلے میں نہایت ارزاں نرخوں پر درسی کتابوں کی بروقت فراہمی ممکن بنا رہا ہے.

بورڈ تعلیم  کے فروغ  کے لئے  اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہا ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب  نے  بروقت نصابی کتب کی فراہمی کے لیے بہترین پالیسی  اپنا کر     طلبہ اور والدین پر اضافی بوجھ نہیں پڑنے دیا۔ سکول ایجوکیشن  ڈیپارٹمنٹ، حکومت  پنجاب   نہ صرف صوبے بھر میں معیاری اور اغلاط سے پاک نصابی کتب کی فراہمی میں بھر پور کردار ادا کر رہا ہے۔ پی سی ٹی بی کے ترجمان کے مطابق  حکومت پنجاب کے زیر انتظام پی سی ٹی بی نے بہترین حکمت عملی کے تحت گذشتہ سال کی طرح رواں سال بھی معیاری کتب کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنایا۔ گذشتہ سال بورڈ کی کتب کی قیمتوں میں اضافہ     7     فیصد جبکہ رواں سال صرف          4.7       فیصد اضافہ ہواجبکہ مارکیٹ میں  صرف درسی کتابوں کی چھپائی کے لیے استعمال ہونے والے کاغذ کی قیمت 30 فیصد سے زیادہ بڑھ چکی ہے۔
پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ، سکول ایجوکیشن  ڈیپارٹمنٹ، حکومت  پنجاب   کی پری ون  (Pre-I) سے میٹرک تک  تعلیمی  سال 2021-22  ایک  نصابی کتاب کی کم سے کم قیمت"   46 "  روپے اور   زیادہ  سے  زیادہ     "       156 "          روپے  جبکہ اوسطاً قیمت    " 86 "   روپے  ہے۔ پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ ،سکول ایجوکیشن  ڈیپارٹمنٹ ،حکومت  پنجاب    کی کتب کی یہ قیمتیں نجی پبلشرز کی شائع کردہ کتب  کی قیمتوں سے بہت زیادہ کم ہیں۔