(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ تاپسی پنو نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ نیا لڑکا بھی ان کے ساتھ کردار کرنے کے لئے حامی نہیں بھرتا۔ جب ایک مرد فلم کے مرکزی کردار میں ہوتا ہے تو چاہے 5 سے 6 سینز ہی کیوں نہ ہوں، اس کے سامنے سپر سٹار اداکارہ ہوتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تاپسی پنو نے بالی ووڈ میں صنفی امتیاز کی جانب نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ جب کوئی لڑکی فلم کے مرکزی کردار میں ہوتی ہے تو اس کے مقابل میں ایک نیا نوجوان ہوتا ہے۔
اپنے بارے میں بات کرتے ہوئے تاپسی پنو کا کہنا تھا کہ جب بھی میں اپنے پروڈیوسر کے ساتھ اپنی فلم کے لیے شارٹ لسٹ ہوئے مرد اداکاروں کی فہرست دیکھتی ہوں تو وہ ایسے اداکار ہوتے ہیں جنہوں نے صرف ایک یا دو فلمیں کی ہوتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ بھی ان کے ساتھ فلم میں کردار ادا کرنا نہیں چاہتے کیونکہ ہمارے نظام نے انہیں اس بات کی تربیت دی ہوئی ہوتی ہے کہ اگر فلم میں ان کا کردار صرف 10 فیصد ہو تو وہ یہ فلم نہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مرد اداکاروں کے مقابلے میں خواتین اداکاروں کے تحفظ اور اعتماد کے احساس کی وضاحت کرتا ہے۔