آصف علی کوعمدہ کارکردگی کا صلہ مل گیا

4 Nov, 2021 | 09:13 PM

Imran Fayyaz

(حافظ شہباز علی)ورلڈ ٹی ٹونٹی میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف میچ کے ہیرو آصف علی کوعمدہ کارکردگی کا صلہ مل گیا۔ آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ کے لیے نامزد، شائقین کرکٹ سوشل میڈیا پر ووٹنگ کے ذریعے پلئیر آف دی منتھ کا انتخاب کریں گے۔
  تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی ٹونٹی میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف میچ کے ہیرو جارح مزاج بلے باز آصف علی کوعمدہ کارکردگی کا صلہ مل گیا ۔ آصف علی کو نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف عمدہ کارکردگی پرآئی سی سی پلئیر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیاہے ۔

آصف علی کے علاوہ نمیبیا کے ڈیوڈ ویزے اور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن بھی ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئے ہیں ۔پلیئر آف دی منتھ کا انتخاب شائقین کرکٹ سوشل میڈیا پر ووٹنگ کے ذریعے کریں گے۔

مزیدخبریں