( ویب ڈیسک ) کوئی بھی شخص آنے والے وقت کے بارے میں پیشگوئی نہیں کر سکتا کہ کیا ہونے والا ہے ،دنیا میں مختلف قسم کے حادثات پیش آتے رہتے ہیں ایسا ہی ایک انوکھا حادثہ سویڈن میں پیش آیا جہاں ساتویں منزل سے ایک شخص خاتون سمیت دوسرے پر آن گرا۔
پولیس کے مطابق گرنے والے شخص کی عمر تقریباً 80 سال جبکہ وہ ایک خاتون سمیت جن دو افراد پر ساتویں منزل سے گرا، ان میں سے ایک شخص کی عمر لگ بھگ 60 سال اور خاتون کی بھی عمر تقریباً 60 سال تھی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گرنے والا شخص سوئیڈن میں کنسرٹ ہال کی ساتویں منزل سے خاتون اور ایک دوسرے شخص پر گر ا جس کے نتیجے میں دونوں افراد ہلاک اور خاتون زخمی ہوگئیں۔کنسرٹ ہال میں سوئیڈن کے پاپ گروپ آبا کے لیجنڈز بیون الویئس اور بینی اینڈرسن کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا تھا۔
پولیس ترجمان میگنس جینسن کلیرن کا کہنا ہے کہ ’ہمیں کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ وسطی اپسالا میں کنسرٹ ہال کے اندر اونچائی سے کسی نے یا تو چھلانگ لگا لی ہے یا گر گیا ہے۔ افسوسناک واقعے کے بعد پولیس نے پہلے کنسرٹ ہال بند کردیا اور اسے کھولنے اور لوگوں کو گھر بھیجنے سے پہلے شاہدین سے پوچھ گچھ کی۔پولیس کا کہنا تھا مذکوررہ شخص خود گرا یا یہ کوئی جرم تھا اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔