سعید احمد سعید: این سی او سی کی جانب سے بین الاقوامی پروازوں کو 100 فیصد چلانے کی اجازت۔ سول ایوی ایشن حکام نے ملکی و غیر ملکی ائیرلائینز کو بذریعہ ای میل تیاریوں کی ہدایت کر دی۔سسٹم میں پروازں کی تعداد دوگنی ہونے سے کرایوں کی قیمتوں میں بھی کمی ہو گئی۔
این سی او سی کی جانب سے بین الاقوامی پروازوں کو 100 فیصد چلانے کی اجازت ملنے کے بعد سی اے اے بھی متحرک ہو گئی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بذریعہ ای میل تمام ایئرلائینز کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔ تمام ملکی و غیر ملکی فضائی کمپنیاں ونٹر سیزن 22-2021 کے بقیہ پریڈ میں 100 فیصد پروازیں آپریٹ کر سکیں گی۔100 فیصد پروازوں کے آپریشن کا آغاز 10 نومبر سے ہو گا۔
ایئرلائینز کو پروازوں کے سلاٹ کی اجازت متعلقہ ائیرپورٹ انتظامیہ کی ہدایات کی روشنی میں دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق سسٹم میں پروازوں کی تعداد دوگنی ہونے سے کرائے میں بھی کمی واقع ہو گئی ہے۔