(عرفان ملک) پنجاب حکومت نے تحریک لبیک کو 'کالعدم ' قرار دیے جانے کے اقدام کو واپس لینے کی کارروائی شروع کردی ہے۔
اس سمری کی منظوری کے بعد تحریک لبیک پر پابندی ختم کرنے کی درخواست وفاق کو بھیجی جائے گی۔ کیبنیٹ ونگ نے سمری منظوری کے کابینہ کو تھرو سرکولیشن ارسال کر دی۔ کابینہ آج رات تک تاجرین لبیک کو پابندی ہٹانے کی منظوری دے گی۔
کالعدم تنظیم اور حکومتی کمیٹی کے معاہدے کے معاملے میں پیش رفت کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے محکمہ داخلہ پنجاب کی بھجوائی گئی سمری کی ابتدائی منظوری دے دی ہے۔
یاد رہے کہ تحریک لبیک نے حکومت کے ساتھ معاہدے کے مطابق تحریک کے سربراہ سعد رضوی سمیت سینکڑوں گرفتار کارکنان کی رہائی اور تحریک کو کالعدم قرار دیے جانے کے اقدام کی واپسی تمام مطالبات پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے۔