ویب ڈیسک: سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد اچانک بڑا اضافہ ہوگیا،ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2800 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 20 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت 2400 روپے اضافے سے ایک لاکھ 3 ہزار 52 روپے ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 5 ڈالر کم ہوکر 1779 ڈالر فی اونس ہے۔