این اے 133 کا معرکہ، جمشید چیمہ کا حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرانے کا اعلان

4 Nov, 2021 | 05:54 PM

Arslan Sheikh

علی اکبر: این اے 133 ضمنی انتخابات کا معاملہ، جمشید چیمہ کا انتخابات تک حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرانے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی امیدوار جمشید چیمہ نے الیکشن کمیشن کی پابندی کو کھلا چیلنج کرتے ہوئے انتخابات تک حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ ماہ میں حلقے کی شکل بدل دیں گے، جو سروسز  3 سال میں نہیں دے سکے ان ڈیڑھ ماہ میں دیں گے۔ تمام سرکاری اداروں کے کاؤنٹرز بنائے جائیں گے۔

جمشید چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات تک حلقے میں تمام قسم کے ترقیاتی کاموں پر پابندی لگا رکھی ہے۔ 

دوسری جانب جسٹس شاہد جمیل خان پرمشتمل الیکشن اپلیٹ ٹربیونل نے اپیل پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے امیدوارجمشید اقبال چیمہ اپنے وکیل مبین الدین قاضی کے ہمراہ پیش ہوئے۔کاغذات نامزدگی پر اعتراض کرنے والے مرزا فیصل کی جانب سے بیرسٹر احمد قیوم پیش ہوئے۔ عدالت میں بیرسٹر احمد پرویز، نصیر بھٹہ سمیت دیگروکلاء بھی موجود تھے۔

اپیل کنندگان کے وکیل نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر این اے 133، معترض امیدواروں کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی قانون کے مطابق درست ہیں، ووٹرز لسٹ کے مطابق مردم شماری کے شماریاتی کوڈ میں نام نہ آنا الیکشن کمیشن کی تکنیکی غلطی ہے۔ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت تجویز کنندہ کا امیدوار کے حلقے سےتعلق ضروری نہیں ہے، عدالت سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اپیل کنندہ کو حلقہ این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں