ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر عامر لیاقت اور ان کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ عامر کے درمیان مبینہ طور پر علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں.
عامر لیاقت اور ان کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ عامر کے درمیان مبینہ طور پر علیحدگی کی افواہیں ہیں جس کی ان کی جانب سے تردید بھی کی گئی لیکن اب حیران کن تبدیلی نے نئے سوالات اٹھا دیئے ہیں ،اداکارہ سیدہ طوبیٰ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنا نام تبدیل کرکے سب کو حیران کر دیا۔
اداکارہ طوبیٰ نے انسٹاگرام پر اپنی پروفائل پر شوہر کا نام ہٹا کر اپنے والد کا نام لگادیا جس سے ان کا نام ’’سیدہ طوبیٰ عامر‘‘ کے بجائے اب ’’سیدہ طوبیٰ انور‘‘ ہوگیا ہے۔ خیال رہے کہ کچھ دن قبل سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ عامر لیاقت حسین اور سیدہ طوبیٰ کے درمیان علیحدگی ہوگئی جس کے بعد عامر لیاقت نے ان خبروں کی تردید کردی تھی لیکن سیدہ طوبیٰ کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا۔تاہم اداکارہ سیدہ طوبیٰ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پراپنا نام بدل کر مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کر دیا ہے.