ویب ڈیسک: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کنفرم ہوگیا ۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔ سیریز کے تمام میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان کنفرم کرنا خوش آئند ہے ۔
یادر ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیم اس وقت پاکستان میں موجو دہے۔