ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں ماحولیاتی آلودگی کا سبب کیا؟ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

Pollution in Lahore
کیپشن: Lahore Pollution
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: ماحولیاتی آلودگی پھیلانے میں ساٹھ فیصد دھواں چھوڑتی گاڑیوں کا کردار، کمیشن کی رپورٹ کے بعد ٹریفک پولیس نے دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف چالان بک پر سپیشل کوڈ لگا کر دو ہزار روپے چالان کرنا شروع کر دیئے۔

ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لئے بنائے گئے کمیشن کی رپورٹ میں انکشاف ہوا، لاہور شہر میں آلودگی بڑھنے میں دھواں چھوڑتی گاڑیوں کا کردار ساٹھ فیصد ہے۔ ٹریفک پولیس کو کمیشن کی رپورٹ پر اعلیٰ عدلیہ نے احکامات جاری کیے کہ ٹریفک پولیس دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف دو ہزار روپے کا چالان کرے۔

کمرشل گاڑیوں کا چالان بک کے مطابق زیادہ سے زیادہ چالان ایک ہزار روپے ہے لیکن عدالتی احکامات کے بعد چالان بک پر سپیشل کوڈ لگا کر دو ہزار روپے چالان کیا جا رہا ہے.

سی ٹی او منتظر مہدی کے مطابق ٹریفک پولیس کے پاس دھواں چھوڑتی گاڑیوں کی چیکنگ کے لئے آلات بھی موجود نہیں. انوائرنمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے آلات بھی مانگے جا رہے ہیں. دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے لئے سترہ سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔