ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہلی کی جگہ کسے کپتان بنانا چاہتے ہیں، راہول ڈریوڈ نے بتا دیا

Rahul Dravd
کیپشن: Rahul Dravd
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  بھارتی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ ویرات کوہلی کے بعد روہت شرما کو بھارتی ٹیم کا کپتان دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  راہول ڈریوڈ نے اپنے حالیہ بیان میں یہ خواہش ظاہر کی ہےکہ وہ بھارت کے موجودہ کپتان ویرات کوہلی کے بعد روہت شرما کو ٹیم کا کپتان دیکھنا چاہتے ہیں۔راہول ڈریوڈ بھارتی ٹیم کے نائب کپتان روہت شرما کو آئی پی ایل میں کپتان کے فرائض انجام دینے پر ایک بہترین کپتان تصور کرتے ہیں اور وہ کوہلی کے بعد روہت کو ہی ٹیم کا نیا کپتان بنانا چاہتے ہیں۔

یاد رہےکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعدکپتانی چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق بھارتی ٹیم نئے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ مستقبل میں ٹیم کی ذمہ داریاں سونپنے کے لیے کے ایل راہول پر بھی غور کررہے ہیں اور ان کا ماننا ہےکہ کے ایل راہول گزشتہ دو سال سے مستقل مزاجی سے بیٹنگ کرنے والے بلے بازوں میں سے ایک ہیں لہٰذا انہیں بھی مستقبل میں ذمہ داریاں دینے کے حوالے سے زیر غور لایا جاسکتا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر