ویب ڈیسک : انسداد دہشت گردی عدالت نے فاٹا سے رکن قومی اسمبلی علی وزیر و دیگر کے خلاف ملک مخالف تقاریر سے متعلق کیس میں عدالت نے علی وزیر سمیت 11 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
علی وزیر سمیت تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے 20 نومبر کو استغاثہ کے گواہاں کو طلب کرلیا۔ کیس میں منظور پشتین اور محسن داوڑ کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔ ملزمان کے خلاف سہراب گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج ہے، ملزمان پر 6 دسمبر 2020 کو جلسے میں ملک مخالف اور ملکی اداروں کے خلاف نا مناسب الفاظ استعمال کرنے کا الزام ہے۔
علی وزیر کے خلاف ملک مخالف تقریر کا دوسرا کیس شاہ لطیف تھانے میں بھی درج ہے۔