سٹی42 : قازقستان کےسفیر یرزہان قستافن کالاہور پنجاب یونیورسٹی کادورہ، قازقستان اور پاکستان کی جامعات کے درمیان مشترکہ تحقیقاتی منصوبوں کا آغاز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پنجاب یونیورسٹی آمد پر پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم مظہر نے قازقستان کے سفیر یرزہان قستافن کا استقبال کیا۔ملاقات میں ڈائریکٹر ریجنل انٹیگریشن سنٹر ڈاکٹر فوزیک ہادی علی اور مختلف فیکلٹیوں کے ڈینز بھی موجود تھے۔ یرزہان قستافن کا کہنا تھا کہ قازقستان اور پاکستان ثقافتی اعتبار سے ایک دوسرے سے جڑے ہیں،پاکستان کی جامعات کے ساتھ تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں،پاکستان کے ساتھ معاشی تعلقات کو بڑھانا چاہتے ہیں۔
پرووائس چانسلر ڈاکٹر سلیم مظہر کا کہنا تھا کہ قازقستان کی جامعات کےساتھ مشترکہ تحقیقاتی منصوبوں کا آغاز کریں گے،قازقستان کی جامعات کےساتھ اساتذہ و طلباء کے وفود کا تبادلہ کریں گے،قازقستان کے سفیر نے الرازی ہال میں طلباء و طالبات سے بھی خطاب کیا