تھانوں میں جدید ترین ڈیجیٹل سسٹم نصب

4 Nov, 2021 | 12:39 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر عوامی شکایات اور رشوت ستانی کو ختم کرنے کیلئے تھانوں کی نگرانی شروع کر دی گئی، وفاقی دارلحکومت میں تھانوں کی براہ راست نگرانی کے لئے جدید ترین ڈیجیٹل سسٹم نصب کردیا گیا، ڈیجیٹل کنٹرول روم سے تھانوں میں سائلین سے ان کے مسائل پر برائے راست بات ہوسکے گی۔ 

ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ اوز، محرروں کے دفاتر اور فرنٹ ڈیسک پرجدید کیمرے نصب کیے گئے ہیں، آئی جی اسلام آباد نے ڈیجیٹل کنٹرول روم سے  تھانوں میں موجود سائلین کے ساتھ براہ راست بات کی، آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی آپریشنز بھی اپنے دفاتر سے کسی بھی وقت تھانوں میں سائلین سے براہ راست بات کرسکیں گے، اے آئی جی آپریشنز کو روزانہ کی بنیاد پر ایک گھنٹہ جدید سسٹم کے ذریعے براہ راست سائلین سے گفتگو کرنے کی ہدایت کی گئی۔

 آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ جدید سسٹم کے ذریعے سائلین سے کی گئی گفتگو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا، اس جدید ٹیکنالوجی کا مقصود سینئیر افسران کا تھانوں میں تعینات ماتحت افسران کی عوام کے ساتھ رویہ کی جانچ پڑتال کرنا ۔

 آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ اس عمل سے ناصرف شہریوں کے ساتھ پولیس کا رویہ بہتر ہوگا بلکہ محکمہ کی نیک نامی کو بھی تقویت ملے گی۔ انہوںنے کہاکہ اس اقدام سے شہریوں کو افسران کے دفاتر نہیں جانا پڑے گا، شہریوں نے اسلام آباد پولیس کے اس اقدام کو بھرپور سراہا۔

مزیدخبریں