ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یہ سبق یاد ہوچکا ہے کہ مہنگائی بڑھتی ہے تو وزیراعظم چور ہے، شہبازشریف

Shahbaz Sharif
کیپشن: Shahbaz Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف کی شرائط نے قوم کا بھرکس نکال دیا ، ریلیف اور پی ٹی آئی دومتضاد چیزیں ہیں ۔غلط بیانی کرنے والی حکومت کی کسی بات پر قوم کو اعتماد نہیں۔قوم سے خطاب پراعتراف کیاگیا کہ پیٹرول مہنگا ہوگا ۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم سے خطاب پراعتراف کیاگیا کہ پیٹرول مہنگا ہوگا ۔پیٹرول مزید مہنگا ہوگا، بجلی گیس کی قیمت بڑھے گی تو مہنگائی کیسے نہیں ہوگی؟ ملک میں چینی کا ذخیرہ 15 روز کا رہ گیا ہے اورخطاب کا شوق پورا کیاجارہا ہے۔ مہنگائی کا ریکارڈ قائم کرنے کے بعد خطاب کی نہیں ، استعفٰی دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی حکومت اپنی نااہلی، نالائقی ، غلط فیصلوں اور کرپشن چھپا نہیں سکتی۔ حکومت کیسے ہوتی ہے، نوازشریف نے دکھایا تھا۔ قوم کو یہ سبق یاد ہوچکا ہے کہ مہنگائی بڑھتی ہے تو وزیراعظم چور ہے۔ انہوں نے  کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے کیا شرائط طے ہو رہی ہیں، پارلیمنٹ سے کیوں چھپایا جا رہا ہے؟

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف  کامزید کہنا تھا کہ  حکومت کے وعدوں اور بجٹ کی طرح نام نہاد ریلیف پیکج بھی جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ کیا بجٹ دیتے ہوئے نہیں کہاگیا تھا کہ یہ ٹیکس فری بجٹ ہے؟ آئی ایم ایف کی شرائط نے قوم کا بھرکس نکال دیا ، ریلیف اور پی ٹی آئی دومتضاد چیزیں ہیں ۔غلط بیانی کرنے والی حکومت کی کسی بات پر قوم کو اعتماد نہیں۔