کورونا وائرس سے مزید19افرادجان کی بازی ہارگئے

4 Nov, 2021 | 09:10 AM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک : کورونا وائرس سے مزید19افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 496 ہو گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید580کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 75 ہزار158ہوگئی۔کورونا وائرس سے مزید19افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 496 ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 43ہزار901کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.32 فیصد رہی۔

 پنجاب  میں ابتک 12 ہزار 936 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار579، خیبرپختونخوا 5 ہزار757، اسلام آباد 941، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 356 اور آزاد کشمیر میں 741 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 70ہزار978، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار319، پنجاب میں 4 لاکھ 40 ہزار678، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار22، بلوچستان میں 33 ہزار280، آزاد کشمیر میں 34 ہزار489 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار392 ہو گئی ہے۔
 
 

مزیدخبریں