ٹریفک وارڈن کا نوجوان پر تشدد،ویڈیو وائرل

4 Nov, 2020 | 11:59 PM

Azhar Thiraj

(فخر امام ) چوکی ریواز گارڈن، ایم اے او کالج سگنل کے قریب ٹریفک وارڈن کا نوجوان پر تشدد، فوٹیج بنانے پر سوشل ورکر خاتون کا موبائل بھی چھین لیا۔ 

تفصیلات کےمطابق فوٹیج میں دو ٹریفک وارڈن نوجوان پر تشدد کرتے دیکھے جا سکتے ہیں، فوٹیج میں تشدد کی ویڈیو بنانے کی کوشش کرنے والی خاتون سے ٹریفک وارڈن کو بدتمیزی کرتے واضع دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ بعد ازاں خاتون مسلسل موبائل واپس لینے کی کوشش بھی کرتی رہی۔

دوسری جانب ٹریفک وارڈن نے موقف اختیار کیا کہ نوجوان رکشہ ڈرائیور سے بد تمیزی اور تشدد کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ البتہ سی ٹی او سید حماد عابد نے نوٹس لیتے ہوئے خاتون سے موبائل چھیننے والے ٹریفک وارڈن کو معطل اور کلوز لائن کر دیا۔

سی ٹی او سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ نارواسلوک اور ہتک آمیز رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں