ڈیفنس (زین مدنی )معروف اداکارہ عریبہ حبیب کا کہنا ہے کہ اگر ہم ارطغرل ڈرامہ جیسامواد تیار کریں تو اس پر پابندی ہوگی۔
ماڈل واداکارہ عریبہ حبیب ڈرامہ سیریلز ’ جلن‘ میں اپنی قابل ذکر اداکاری سے مداحوں کا دل جیت رہی ہیں۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی عوام کے ذہن سازی کے بارے میں بات کرتی ہیں ،جو ڈرامہ سیریل دیکھتے ہیں۔
عریبہ کا خیال ہے کہ ہمارا معاشرہ ہمارے ڈراموں کے کچھ مخصوص مواد کے علاوہ کچھ بھی قبول نہیں کرسکتا ہے۔ اپنی بات کی تائید کرتے ہوئے انہوں نے ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل کی مثال دی جس کی تعریف ہر ایک کر رہا ہے لیکن جب ہم اس طرح کے مواد تیار کرنے کی کوشش کریں گے تو اس پر پابندی ہوگی۔
عریبہ کا کہنا تھا کہ ترکی کی ایک بہت مشہور سیریز ہے ارطغرل ،ہر کوئی اس ڈرامے کے بارے میں بات کر رہا ہے اور برانڈ اپنے اداکاروں کو اپنے اشتہارات میں ڈال رہے ہیں لیکن اگر وہی ہم کرنے کی کوشش کریں تو اس پر پابندی لگ جائے گی اور ہمارے عوام سوشل میڈیا پر ہمارے اداکاروں کو ٹرول کرنا شروع کردیں گے۔