ڈیفنس (زین مدنی )اداکارحمزہ علی عباسی اہلیہ اوربیٹے کے ساتھ ان دنوں امریکی شہرڈیلاس میں چھٹیاں منا رہے ہیں۔
حمزہ اور نیمل سوشل میڈیا پر ٹرپ کی تصاویر اپ لوڈ کرتے رہے ہیں، تازہ ترین شیئرنگ فیملی پکچر ہے جسے فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔انسٹاگرام پرحمزہ نے نیمل اور مصطفی کے ساتھ دلکش تصویرشیئرکرتے ہوئے کیپشن میں اللہ کا شکرادا کیا۔حمزہ کی پوسٹ پرکمنٹ کرتے ہوئے اداکارہ عائزہ خان نے پسندیدگی کااظہار کیا۔یہی تصویر نیمل نے بھی اپنے انسٹاگرام پر شیئرکی.
اس سے قبل نیمل خاور خان نے فالوورزکو اپنے نیچربے بی سے ملوایا تھا۔گھر سے باہر قدرتی ماحول میں یہ تصاویر بنوانے والی نیمل نے اسی مناسبت سے کیپشن میں مصطفی کو نیچر بےبی لکھا تھا، ان کی پوسٹ پرماہرہ خان، مایا علی، عمارہ حکمت سمیت دیگرشوبزشخصیات نے خوب تعریفی تبصرے کیے۔
نیمل اورحمزہ کی شادی اگست 2019 میں ہوئی تھی جس سے قبل نیمل نے اداکاری کو خیرباد کہہ دیا تھا جبکہ نومبر 2019 میں حمزہ علی عباسی نے بھی اداکاری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے کااعلان کرتے ہوئے مذہبی ترویج اوراسی سے جڑے پراجیکٹس کرنے کا اعلان کیا تھا۔حال ہی میں حمزہ نے مداحوں کو بتایا کہ ان کے 2 پراجیکٹس زیرتکمیل ہیں۔اس جوڑی کے یہاں 30 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا اعلان حمزہ اور نیمل نے سوشل میڈیا پر3 اگست کوکیا تھا۔