"مریم نواز اقتدار کے تالاب کی وہ مچھلی ہے جو اقتدار کے بغیر تڑپ رہی ہے"

4 Nov, 2020 | 09:12 PM

Malik Sultan Awan

(قذافی بٹ)مشیر اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جلسے جلوسوں پر پابندی عائد نہیں کریں گے لیکن اگر کسی نے قومی اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی تو اسکی زبان کھینچ لیں گے،  کہتی ہیں کہ مریم نواز اقتدار کے تالاب کی وہ مچھلی ہے جو اقتدار کے بغیر تڑپ رہی ہے۔
پنجاب کی نئی مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں ہی اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں میں لیا ان کا کہنا تھا کہ میں اپوزیشن پر برنول چھڑکنے نہیں بلکہ مرہم رکھنے آئی ہوں. اپوزیشن کو کہتی ہوں کہ ہم نے مل کر چلنا ہے،دشمن کا ایجنڈا ناکام بنانا ہے۔
ملک کو اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے- انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتیں زاتی مفاد کے لیے بیرونی طاقتوں کا آلہ کار بنی ہوئی ہیں۔ جاتی امرا کا بیانیہ دشمن کا بیانیہ ہے-
انہوں نے کہا کہ کسانوں کے احتجاج پر سیاست کرنے والے ٹولے کہ وہ دن نہیں بھولنے چاہیے جب نابینا افراداور لیڈی ہیلتھ ورکرز پر تشدد کیا گیا اور کسانوں کے بدحال کیا گیا۔  مشیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔  پنجاب کا کوئی وزیر چھپ کر نہیں بیٹھے گا سب اپنی کارکرگی عوام کے سامنے رکھیں گے۔بیوروکریسی اور حکومت ایک پیج پر ہیں۔

مزیدخبریں