پنجاب بار کونسل کی صوبہ بھر میں مکمل ہڑتال کی کال

4 Nov, 2020 | 07:31 PM

Malik Sultan Awan

(ملک اشرف)ضابطہ دیوانی میں ترمیم کےمعاملے پر , پنجاب بار کونسل نے کل صوبہ بھر کی عدالتوں میں مکمل ہڑتال کی کال دے دی۔
سول عدالتوں میں ترمیمی ضابطہ دیوانی کے اطلاق کے خلاف عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا، وائس پنجاب بار کونسل اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نے ہڑتال کی کال دی . پنجاب بار کونسل کے عہدیداروں کی جانب سے جانب سےکہا گیا ہے کہ وکلاء سول عدالتوں میں ترمیمی ضابطہ دیوانی کے اطلاق کے خلاف ہیں اور اس کے اطلاق کے خلاف صوبہ بھر  کی ماتحت عدالتوں پیش نہیں ہوں گے ۔بار عہدیداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ ترمیمی ضابطہ دیوانی کا سول عدالتوں میں اطلاق کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

مزیدخبریں