غیرت کے نام پر نوجوان قتل 

4 Nov, 2020 | 06:51 PM

Azhar Thiraj

(عابد چوہدری) غیرت کے نام پر نوجوان کو چھریوں کے وار کر کے قتل کرنے والا ملزم امجد بادامی باغ انویسٹی گیشن پولیس نے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن توحید الرحمن میمن کے مطابق بادامی باغ پولیس نےچند روز قبل بادامی باغ کے علاقے میں غیرت کے نام پرشہری سلطان کو قتل کرنیوالاملزم امجد گرفتار کر لیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ مقتول سلطان کے ملزم امجد کی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جس کا ملزم کو رنج تھا۔

مقتول سلطان اور ملزم امجد عرصہ دراز سے ایک ہی فیکٹری میں کام کرتے تھے۔ ملزم امجد 10 ماہ قبل فیکٹری سے ملازمت چھوڑ کرفیملی کے ساتھ شکر گڑھ رہائش پذیر ہو گیا تھا اور ملزم امجد بیوی سے ناجائز تعلقات کی رنجش پر سلطان کو قتل کرنے کی نیت سے فیکٹری آیا اور سلطان کے گہری نیند میں سونے کے بعد ملزم امجد اس کی گردن اور پیٹ میں چھریاں مار کر قتل کرنے کے بعد فرار ہو گیا تھا۔

ایس ڈی پی او بادامی باغ محمد اکرم اورانچارج انویسٹی گیشن بادامی باغ محمد نواز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتارکیا , ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔   

مزیدخبریں