سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے اہم میٹنگ طلب کرلی

4 Nov, 2020 | 06:40 PM

Malik Sultan Awan

(جنید ریاض) سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے 5 نومبر کو سی ای اوز کی میٹنگ طلب کرلی جس میں سیس ، ایچ آر ایم ایس ،تبادلوں اور ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے درپش مسائل کا جائزہ لیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے 5 نومبر کو سی ای اوز کی میٹنگ طلب کرلی۔سارہ اسلم ویڈیو لنک کے ذریعے میٹنگ لیں گی۔میٹنگ میں سیس ، ایچ آر ایم ایس ،تبادلوں اور ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے درپش مسائل کا جائزہ لیا جائے گا۔میٹنگ میں تمام اضلاع کا آڈٹ بھی پر بات ہوگی۔زوم میٹنگ تمام سی ای اوز کی شرکت لازمی ہوگی۔

دوسری جانب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ مختلف اضلاع میں تعلیمی معیارکی بہتری کیلئےایجوکیشن مینجمنٹ پول بنائےگا۔ایجوکیشن مینجمنٹ پول میں مینجمنٹ سائنس میں ڈگری حاصل کرنے والوں کو ترجیح دی جائےگی، سکول ایجوکیشن نے ایجوکیشن مینجمنٹ پول بنانے کیلئے تمام اضلاع کے افسران سےدرخواستیں مانگ لیں۔

مینجمنٹ سائنس میں ڈگری ہولڈرز 5 نومبر تک آن لائن درخواستیں جمع کراسکیں گے، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کےمطابق 2013 کےبعد گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سےڈگری ہولڈر کو پول میں رکھا جائےگا، حکام کا کہنا ہے کہ ایجوکیشن مینجمنٹ پول بنانےکا مقصد تعلیمی پالیسی میں بہتری لانا ہے۔

مزیدخبریں