کمشنر لاہور اور چیف کارپوریشن آفیسر کا غیر قانونی تعمیرات بارے نوٹس کام کر گیا

4 Nov, 2020 | 08:32 PM

Shazia Bashir

سٹی 42: کمشنر لاہور اور چیف کارپوریشن آفیسر کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف نوٹس کام کر گیا۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیاگیا، پندرہ عمارتوں کو مسمار کیاجبکہ پانچ کو جزوی طور پر مسمار کرکے سہر بمہر کر دیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کے انفورسمنٹ سکواڈ نے داتا گنج بخش زون، راوی زون، واہگہ زون اور علامہ اقبال زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی۔ ایم او ریگولیشن ہیڈکوارٹر زبیر وٹو کی قیادت میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ہیوی مشینری کے ساتھ آپریشن کیاگیا چار زونز میں پندرہ غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا جبکہ 5 غیر قانونی تعمیرات کو جزوی طور پر مسمار کر کے سائٹس کو سربمہر کر دیا گیا۔

ملتان روڑ پر دو کنال کا کمشنر گودام مسمار کردیاکوٹلی گھاسی لنک روڑ پرعثمان اشرف کاایک کنال 15 مرلہ پر مشتمل کمرشل تعمیرات مسمار کردی گئیں۔ سلامت پورہ میں شہری افضل کا دس پر مشتمل ریزیڈینشل اسٹریچر مسمار کر دیا گیا۔ برکی روڑ پر حافظ ایاز کی ملکی 18 کنال پر مشتمل غیر قانونی طور پر تعمیر کیا گیا۔ گودام مسمار کیا گیا۔ رائے ونڈ اجتماع روڑ پر کمرشل تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔ روحی نالہ پر دس مرلہ پر مشتمل کمرشل گودام کو مسمار کر دیا گیا۔

داتا گنج بخش زون کے علاقے میں درجنوں غیر قانونی تعمیرات بھی انفورسمنٹ کے نشانے پر آگئیں۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن غیر قانونی تعمیرات کے خلاف صبح پانچ بجے آپریشن کیا گیا۔ داتا گنج بخش زون کے ایریاز میں بغیر نقشہ 3 غیر قانونی بلڈنگز کو گرا دیا۔ ابدالی روڈ، ساندہ روڈ  پر پندرہ مرلے ریزیڈنشل، مین بند روڈ مالی پورہ سٹاپ پر ایک کنال پر کمرشل تعمیرات مسمار کی گئیں۔ ایم او ریگولیشن ہیڈکوارٹر زبیر وٹو مین لنڈا بازار میں زیر تعمیر 5 مرلہ کمرشل تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تعمیرات اپریشن میں ہیوی مشینری کا استعمال کیا گیا۔ ایک درجن سے زائد تعمیرات کے خلاف آپریشن روزانہ کیا جائے گا۔ چیف کارپوریشن افیسر حافظ شوکت علی کی ہدایت پر اپریشن کیا گیا گیا۔ آپریشن میں سپیشل سکواڈ، بلڈنگ انسپکٹر بلال احمد، انفورسمنٹ انسپکٹر بلڈنگ نعیم سمیت دیگر نے حصہ لیا۔

مزیدخبریں