کرشنگ سیزن، عدالت نے حکومتی حکم نامہ معطل کردیا

4 Nov, 2020 | 06:15 PM

Malik Sultan Awan

(ملک اشرف) چینی ملوں کا کرشنگ سیزن 15 نومبر تک شروع کروانے کا حکومتی نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ، جسٹس عائشہ اے ملک نے سیکرٹری خوراک کی جانب سے کرشنگ سیزن شروع کرنے کے متعلق جاری نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کوستائیس اے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 نومبر کو طلب کرلیا ۔عدالت نے چیف سیکرٹری ، سیکرٹری خوراک ، کین کمشنر سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
جسٹس عائشہ اے ملک نے آدم شوگر مل،حمزہ شوگر مل سمیت 22 شوگر ملوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔درخواستوں میں حکومت پنجاب ، سیکرٹری خوراک ،کین کمشنر سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہسیکرٹری خوراک کی جانب سے 17 اکتوبر کو شوگر ملوں میں کرشنگ سیزن شروع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

بہاولپور ، ملتان اور ڈی جی خان ڈویژن میں 10 اور 15 نومبر کو کرشنگ سیزن شروع کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔15 نومبر تک گنے میں چینی بنانے والی مٹھاس بننے کا عمل جاری رہتا ہے۔30 نومبر تک گنے میں مٹھاس کا عمل مکمل ہونے سے چینی زیادہ مقدار میں پیدا ہو سکتی ہے۔15 نومبر تک گنے کی مٹھاس کا عمل مکمل نہ ہونے کے باعث چینی زیادہ مقدار میں پیدا نہیں ہو سکے گی۔30 نومبر سے پہلے کرشنگ سیزن شروع کرنے سے کاشکاروں اور شوگر ملوں کا نقصان ہوگا۔

درخواست گزار شوگر ملوں کی جانب سے وکلاء نے دلائل دیتے ہوئے استدعا کی کہ عدالت سیکرٹری خوراک کی جانب سے کرشنگ سیزن 15 نومبر تک جاری کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے ۔مزید استدعا کی گئی کہ عدالت کے حتمی فیصلے تک نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کو روکنے اور کرشنگ سیزن 30 نومبر کے بعد شروع کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزیدخبریں