ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت اور برکس کلن اوونرز ایسوسی ایشن کا اینٹوں کی قیمتیں نہ بڑھانے پر اتفاق

پنجاب حکومت اور برکس کلن اوونرز ایسوسی ایشن کا اینٹوں کی قیمتیں نہ بڑھانے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: پنجاب حکومت اور برکس کلن اوونرز ایسوسی ایشن کا اینٹوں کی قیمتیں نہ بڑھانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ محکمہ صنعت وتجارت اورہر ضلع کی انتظامیہ باہمی مشاورت سے اینٹوں کی قیمتیں طے کرے گی۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے صدر برکس کلن اونرز ایسوسی ایشن پاکستان محمد شعیب خان نیازی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی- ملاقات میں صوبائی وزیر نے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی کے لیے آسان قرضوں کی فراہمی کا پروگرام فوری طور پر شروع کرنے کا حکم دیا-

اجلاس میں طے کیا گیا کہ جس بھٹے کیخلاف اینٹوں کی قیمتیں بڑھانے کی شکایت آئی تو اسے بند کر دیا جائے گا۔ صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اینٹوں کے بھٹوں کو کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پرمنتقلی کے لیے پنجاب سمال انڈسٹری کارپوریشن قرضوں کی فراہمی بڑا پروگرام لارہی ہے۔ جو بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہو چکے، ہورہے یا آئندہ ہوں گے سب کو آسان قرضہ دیا جائے گا۔

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال

نے اجلاس میں مزید وضاحت کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ حکومت بھٹہ مالکان کو ترجیحی بنیادوں پر سہولتیں دے رہی ہے۔ اینٹوں کی قیمت کسی صورت بڑھنے نہیں دیں گے۔ 

Shazia Bashir

Content Writer