ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی میں سیرت طیبہﷺ کانفرنس،عالمی مہمانوں کی شرکت

پنجاب یونیورسٹی میں سیرت طیبہﷺ کانفرنس،عالمی مہمانوں کی شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان :پنجاب یونیورسٹی میں سیرت طیبہﷺ‘ خواتین کے مسائل کے موضوع پر کانفرنس کا انعقاد ،ترکی  کی انقرہ یونیورسٹی سے ڈاکٹر اسرار احمد خان نے آن لائن شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی سیرت چئیر، جینڈر سٹڈیز اینڈ وومن رائٹس کے زیراہتمام بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد  شیخ زید آڈیٹوریم اسلامک سنٹر میں کیا گیا۔کانفرنس کا موضوع سیرت طیبہﷺ  اور خواتین کو درپیش سماجی مسائل تھا۔کانفرنس میں انقرہ یونیورسٹی ترکی سے ڈاکٹر اسرار احمد خان نے آن لائن،جبکہ شیخ الحدیث جامعہ نصرت العلوم علامہ زاہد الراشدی،ڈین ڈاکٹر حماد لکھوی، سیرت چئیر ڈاکٹر شاہدہ پروین سمیت طلبہ و طالبات اور پاکستان بھر سے سکالرز نے شرکت کی۔

علامہ زاہدالراشدی کا کہنا تھا کہ شعور نہ ہونا خواتین کو حقوق نہ ملنے کی بنیادی وجہ ہے، قانون بن جاتے ہیں مگر خواتین کو حقوق شعور نہ ہونے کی وجہ سے نہیں ملتے۔ڈاکٹر اسرار احمد خان  کا کہنا تھا کہ تاریخ بتاتی ہے کہ اسلام سے قبل خواتین کو بنیادی حقوق بھی میسر نہیں تھے،مرد و خواتین کے تعلق میں غلط فہمیاں پیدا کی گئی ہیں،خواتین انسانیت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں، ڈاکٹر حماد لکھوی کا کہنا تھا کہ حقوق نسواں کا مسئلہ ثقافت کا مسئلہ ہے۔پاکستان میں عورت کو مغرب سے زیادہ عزت دی جاتی ہے۔ 

واضح رہے کہ چند روز قبل پنجاب یونیورسٹی میں عشق رسولﷺ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا تھا، سیمینار کے بعد فرانسیسی صدر کے بیان کیخلاف احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی۔ پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار میں معروف مذہبی سکالرز علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، ڈاکٹر حماد لکھوی، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سلیم مظہر، صدر اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن ڈاکٹر ممتاز انور اور اساتذہ و ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار میں شرکاء نے رسول اکرم (ص) کی سیرت مبارک اور تعلیمات پر روشنی ڈالی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer