پنجاب کی سرکاری جامعات میں یکساں آئین منظور

4 Nov, 2020 | 04:18 PM

M .SAJID .KHAN

(ریحان گل/ جنید ریاض) سرکاری جامعات کے انتظامی مسائل کے حل کی جانب اہم قدم، ہوم اکنامکس یونیورسٹی لاہور سمیت 5 سرکاری جامعات نے یکساں آئین کی منظوری دے دی، یکساں آئین کے تحت جامعات میں بھرتیاں کی جائیں گی.

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی سرکاری جامعات میں انتظامی سیٹوں پر بے ضابطگیوں کے باعث بے پناہ مسائل موجود ہیں، جن کے حل کے لئے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے یکساں آئین تشکیل دیا ہے جو منظوری کے لئے13 سرکاری جامعات کو بھجوایا گیا ہے، ذرائع کے مطابق لاہور کی ہوم اکنامکس یونیورسٹی سمیت پنجاب کی 5 سرکاری جامعات نے یکساں آئین کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد مذکورہ جامعات نئی سیٹیں تخلیق کرنے اور بھرتیاں کرنے کی مجاز ہو گئی ہیں محکمہ ہائر ایجوکیشن نے نئی سیٹیں تخلیق کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے جبکہ بقیہ 8 جامعات کو بھی یکساں آئین اپنی سنڈیکیٹ سے جلد منظور کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نےسترہ اے کے تحت جونیئر کلرک کی بھرتی روک دی،دوبارہ بھرتی کیلئے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔جونیئر کلرک کی بھرتی کیلئے 45 امیدواروں نے اپلائی کیا تھا،امیدواروں کے ٹیسٹ 3 اور 4 نومبرکولیےجانے تھے،آدھے امیدواروں کا ٹیسٹ 3 نومبر کو لیا جاچکا تھا۔

امیدواروں کاکہنا ہے کہ بھرتی نہیں کرنا تھی تو شیڈول کیوں جاری کیا گیا؟ وزیراعلی پنجاب معاملےکا نوٹس لیں،دوسری جانب ایجوکیشن اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ بھرتی کیلئے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں