ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پا نچ ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کیلئے ساڑھے 5 ارب کے فنڈز منظور

پا نچ ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کیلئے ساڑھے 5 ارب کے فنڈز منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی عباس : پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 12ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی4 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 5ارب 50 کروڑ 67لاکھ 42ہزار روپے کی منظوری دی ۔


پی اینڈ ڈی بورڈ میں صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کےاجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ حامد یعقوب شیخ نے کی جبکہ صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی عمران سکندر بلوچ سمیت متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران سمیت سینئر چیف کوآرڈینیشن جاوید لطیف، اسسٹنٹ چیف کوآرڈینیشن شاہد ادریس نے شرکت کی ۔

صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں صوبہ پنجاب میں ہیپاٹائٹس کے کنٹرول اور روک تھام کیلئے 4 ارب 44 کروڑ 92 لاکھ روپے، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کیلئے خودکار فنگر پرنٹ شناختی نظام کی خریداری (ترمیمی) کیلئے 52 کروڑ 15 لاکھ 50 ہزار روپے، صوبہ پنجاب کے دیہی علاقوں میں پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کے منصوبہ (پی سی II) کیلئے 29 لاکھ 92 ہزار روپے اور ایجنسی آف بارانی ایریاز ڈویلپمنٹ ( ABAD) سے ملحقہ علاقوں میں آبی وسائل کی ترقی کیلئے 53 کروڑ 30 لاکھ روپے شامل ہیں ۔

یاد رہے ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبے میں ڈیزائن کی خامیاں دور ، نئے ڈیزائن میں تین مرلے کا فلیٹ کی لاگت 39 لاکھ سے کم ہوکر 25 لاکھ پر پہنچ گئی،  ایک  کھرب 48 ارب کا نیا پی سی ون تیار کرلیا گیا ۔لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبے کا 1 کھرب 48 ارب کا نیا پی سی ون تیار کرلیا ہے ۔ نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبے کے دو پی سی ون تیار کئے گئے ۔ دوسرا پی سی ون چار ہزار اپارٹمنٹس اور لاگت دس ارب ہوگی ۔ دونوں پی سی ون کو جمعرات کو ڈی ڈبلیو پی میں لے جایا جائے گا ۔ دونوں پی سی ون کو ابتدائی منظوری کے بعد گورننگ باڈی کے آئندہ اجلاس میں لے جایا جائے گا ۔ پہلے اپارٹمنٹس کو اوور ڈیزائن کرنے سے لاگت بڑھ گئی ۔


 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer