ماڈل ٹاؤن (عمرا سلم) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 13 دسمبر کو لاہور جلسہ کے حوالے سے کمیٹیاں تشکیل دیدیں، صدر مسلم لیگ (ن ) لاہور پرویز ملک کنوینر مقرر، سپر ویثرن کمیٹی کے کنوینر صدر مسلم لیگ (ن )پنجاب رانا ثناءاللہ ہوں گے، شائستہ پرویز ملک، خواجہ عمران نذیر، سیف الملوک کھوکھر شہر سے تعلق رکھنے والے تمام ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ٹکٹ ہولڈر کمیٹی میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق پبلسٹی کمیٹی کے کنوینر ملک ریاض، حافظ نعمان ،وقار صدیقی، مہر محمود، صلاح الدین پپی، ٹرانسپورٹ کمیٹی کے کنو ینر چودھری شہبازاحمد، رمضان بھٹی، مہراشتیاق احمد ،سواتی خان ممبر ہیں۔پبلی کیشن اینڈ پرنٹنگ کمیٹی کے کنو ینر مسلم لیگ (ن )کے رہنما پرویز رشید ہیں۔
عوامی رابط کمیٹی کے کنوینر رانا مشہود احمد خان، میاں نصیر احمد، کرنل( ر)مبشر جاوید، میڈیا کمیٹی میں عظمیٰ بخاری، بدر شہباز، عامر خان، عمران گورائیہ ہیں جبکہ لیڈیز کمیٹی کی کنوینر شائستہ پرویز ملک، صبا صادق، کنول لیاقت ایڈوکیٹ، تاجروں کیلئے بنائی گئی کمیٹی کے کنو ینر میاں مرغوب احمد، حاجی حنیف، میاں عثمان، چودھری عامر صدیق، سہیل بٹ، عارف نسیم کشمیری، طلبہ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے کنوینر رانا مشہود احمد اور رانا ارشد ہیں۔
پروفیشنل ونگ کی کنوینر سائرہ افتخار، سعدیہ تیمور، کنول نعمان، رپیڈ رسپانس کمیٹی میں خرم روحیل اصغر، فیصل سیف کھوکھر، رفاقت ڈوگر ہیں، موبائلزیشن کمیٹی میں طلال چودھری، دانیال عزیز، سائرہ افضل تارڑ، مصدق ملک، محمد زبیر، محسن شاہنواز رانجھا، میاں جاوید لطیف اور طارق فضل شامل ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہے کہ مینار پاکستان میں تاریخی جلسہ ہوگا، لاہور جب بولتا ہے تو پورا پاکستان سنتا ہے، 13 دسمبر کا جلسہ موجودہ حکومت کےخلاف ریفرنڈم ہوگا۔