ڈاکوؤں نے فرنچائزز کو اپنا شکار بنانا شروع کر دیا

4 Nov, 2019 | 11:51 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( عابد چودھری ) شہر میں ڈاکوؤں کے چار رکنی گروہ کی فرنچائزز میں لوٹ مار، ڈاکو نشتر کالونی میں فرنچائز سے 72 لاکھ، فیصل ٹاؤن میں فرنچائز سے ڈیڑھ لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ ستوکتلہ سے شہری کی موٹرسائیکل بھی چوری ہو گئی۔ سٹی فورٹی ٹو نے وارداتوں کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی۔

ڈکیتی و چوری کی وارداتوں کا نان سٹاپ سلسلہ جاری، نشتر کالونی میں چار ڈاکوؤں نے پہلے سکیورٹی گارڈ سے رائفل چھینی اور پھر گن پوائنٹ پر عملے کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کرتے ہوئے 72 لاکھ نقدی اور صارفین سے موبائل فونز لوٹ کر فرار ہو گئے۔ واردات کی سی سی ٹی وی میں دو ڈاکوؤں کے چہرے واضح دیکھے جا سکتے جبکہ دیگر ڈاکوؤں نے ہیملٹ اور ماسک سے چہرے چھپا رکھے ہیں۔

ڈاکووں کے اسی چار رکنی گروہ نے نشتر سے قبل فیصل ٹاؤن کے علاقے میں واقع یو فون کی فرنچائز میں بھی ڈکیتی کی واردات کی جہاں سے ڈیڑھ لاکھ نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوئے۔ ادھر ستوکتلہ میں چور شہری عثمان کی موٹرسائیکل چرا کر فرار ہو گئے۔ واردات کی سی سی ٹی وی میں چور کو موٹرسائیکل کا لاک کھولتے اور پھر چرا کر فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

باٹا پو رمیں شہری اشعرکے گھر سے ڈاکو اہلخانہ کو یرغما ل بنا کر 3 لا کھ 60 ہزار کی نقدی اور طلائی زیورات جبکہ اچھرہ کے علا قہ میں شہری رزاق کے گھر میں لوٹ مار کرتے ہوئے 3 لاکھ 20 ہزار کی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔

وارداتوں کی سی سی ٹی وی کے باوجود ملزمان پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موقع سے شواہد اکٹھے کر کے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

مزیدخبریں