سانحہ تیزگام، نااہلی برتنے پر متعدد افسران معطل

4 Nov, 2019 | 10:27 PM

Arslan Sheikh

( سعید احمد ) سانحہ تیزگام کی تحقیقاتی رپورٹ مکمل ہونے سے قبل ہی ریلوے انتظامیہ ان ایکشن، نااہلی برتنے پر گریڈ 18، 17 اور 16 کے چھ افسران کو معطل کر دیا گیا، وزارت ریلوے نے افسران کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وزارت ریلوے نے چند روز قبل تیزگام ایکسپریس کے حادثے میں فرائض میں غفلت برتنے پر کمرشل اینڈ ٹرانسپوٹیشن گروپ اور ریلوے پولیس کے گریڈ 18، 17اور 16 کے چھ افسران کو معطل کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 18 کے ڈویژنل کمرشل آفیسر جنید اسلم، ڈی سی او ریلوے سکھر ڈویژن عابد قمر شیخ فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح سکھر ڈویژن کے اسسٹنٹ کمرشل آفیسر راشد علی، کراچی ڈویژن کے اسسٹنٹ کمرشل آفیسر احسان الحق، سکھر ڈویژن کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ریلوے پولیس دلاور میمن اور کراچی ریلوے ڈویژن پولیس کے ڈپٹی سرنٹنڈنٹ حبیب اللہ خٹک کو بھی معطل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید افسران نوکریوں سے برخاست ہونگے.

مزیدخبریں