( زین مدنی ) لالی وڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور بیوٹیشن نرگس نے اقبال ٹاؤن میں بیوٹیشن ورکشاپ کا انعقاد کیا، اداکارہ میگھا اور ماہ نور پر بطور ماڈل میک اپ کلاس کی گئی۔
اداکارہ بیوٹیشن نرگس نے شہر لاہور کی بیوٹیشن کے لئے میری لینڈ ہال اقبال ٹاؤن میں بیوٹی ورکشاپ کا انعقاد کیا اور میک اپ کے حوالے سے باقاعدہ لیکچر دیئے۔ اداکارہ نرگس نے اداکارہ میگھا اور ماہ نور کو ماڈل بنا کر ان پر مختلف سیگنیچر میک اپس کئے۔
نرگس کا کہنا ہے کہ وہ خواتین کو ہنر مند بنانا چاہتی ہیں تاکہ وہ روزگار حاصل کر سکیں۔ مختلف بیوٹیشنز بھی بیوٹی ورکشاپ سے خوش نظر آئیں۔ کہتی ہیں انہیں میک اپ کے حوالے سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ اداکارہ میگھا اور ماہ نور نے بھی بیوٹی ورکشاپ کو سراہا۔
اداکارہ نرگس کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی ساری زندگی شوبز میں گزار دی لیکن اب ان کی خواہش ہے کہ وہ بے روزگار خواتین کو بیوٹیشن بنائیں تاکہ وہ اپنا گھر عزت سے چلا سکیں۔