عید میلادالنبیﷺ کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس

4 Nov, 2019 | 05:19 PM

Arslan Sheikh

( عثمان علیم ) ٹاؤن ہال میں عید میلادالنبیﷺ کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس وتقریب کا انعقاد، امن کمیٹی اور تمام مسالک کےعلماء کی شرکت، کمشنر و ایڈمنسٹریٹر لاہور بلال آصف لودھی نے عید میلاد النبیﷺ پر بہترین انتظامات کی یقین دہانی کرائی۔

عید میلاد النبیﷺ کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لینے اور تجاویز کے لیے ٹاؤن ہال میں اجلاس ہوا۔ ایڈمنسٹریٹر وکمشنر لاہور آصف بلال لودھی، ڈپٹی کمشنر دانش افضال، سی او ایم سی ایل سید علی بخاری سمیت تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔

اس موقع پر تمام مسالک کےعلماء کرام ، امن کمیٹی کے ممبران اورتمام الائیڈ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ امن کمیٹی کے ممبران اورعلماء کی جانب سےعید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں تجاویز پیش کی گئیں۔

ایڈمنسٹریٹرو کمشنر لاہور نے شرکا کو یقین دہانی کرائی کہ عید میلا النبیﷺ پر ہرسال کی طرح بہترین انتظامات کیے جائیں گے۔

کمشنر آصف بلال لودھی نے الائیڈ محکموں کو جلوس کے روٹس پر صفائی ستھرائی، پیچ ورک اور لائیٹنگ سمیت دیگر تیاریوں کو حتمی شکل دینے کی ہدایات جاری کیں۔

مزیدخبریں