(سٹی 42) گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصاویر لیک ہونے کے بعد شوبز چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
گلوکارہ رابی پیرزادہ نے شوبز چھوڑنے کا اعلان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا ہے، انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ میں رابی پیرزادہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرتی ہوں، اللہ تعالی میرے گناہوں کو معاف کرے اور میرے حق میں لوگوں کے دل نرم کرے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ کچھ روز میں بیرون ملک چلی جائیں گی۔
میں رابی پیرذادہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرتی ہوں ۔ اللہ تعالیٰ میرے گناہوں کو معاف کرے۔ اور میرے حق میں لوگوں کا دل نرم کرے۔
وَتُعِزُ مَن تَشَاء وَتُذِلُ مَن تَشَاء#SaveaSoul
انہوں نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا ہے کہ جو بندہ دنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی کرے گا، اللہ عزو جل قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل رابی پیرزادہ کی غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصاویر لیک ہوئی تھیں جس پر مداحوں نے قیاس آرائیاں اور تبصرے شروع کردیئے، غیر اخلاقی ویڈیوز وائرل ہونے پر گلوکارہ رابی پیرزادہ نے سائبر کرائم سیل کو درخواست دی تھی، گلوکارہ رابی پیرزادہ نے درخواست میں سوشل میڈیا سے ویڈیوز ہٹانے کی استدعا کی جس کے بعد ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل نے گلوکارہ رابی پیرزادہ کی درخواست پر کارروائی کا آغاز کر دیا تھا۔