رانا ثناء اللہ کی پیشی فہرست منسوخ

4 Nov, 2019 | 12:05 PM

Sughra Afzal

( ملک اشرف) انسداد منشیات کورٹ کا رانا ثناءاللہ اور مدعی مقدمہ کے موبائل ڈیٹا کا ریکارڈ طلب کرنے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی رانا ثناء اللہ کے خلاف درخواست کی پیشی فہرست پھر منسوخ کردی گئی۔

دو رکنی بنچ کی سربراہ جسٹس عالیہ نیلم کے آج چھٹی پر ہونے کے باعث پیشی فہرست منسوخ کی گئی، گزشتہ ہفتے بھی فاضل جج کی رخصت کے باعث پیشی فہرست منسوخ کی گئی تھی، اے این ایف کی جانب سے دائردرخواست میں رانا ثناء اللہ کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ رانا ثناءاللہ کے خلاف تھانہ آر ڈی اے این ایف میں یکم جولائی 2019 کو مقدمہ درج کیا گیا۔

اے این ایف کا ملزم رانا ثناءاللہ سمیت دیگر کا چالان انسداد منشیات کورٹ میں زیر سماعت ہے، ڈیوٹی جج نےرانا ثناءاللہ اور مدعی مقدمہ کے موبائل ڈیٹا کا ریکارڈ طلب کرنے کا حکم دیا، ڈیوٹی جج کے پاس موبائل ڈیٹا ریکارڈ طلب کرنے کا اختیار نہیں۔

انسداد منشیات کورٹ کے ڈیوٹی جج نے راناثناء اللہ پرفردجرم عائد کرنے سےقبل شہادت کو ریکارڈ کا حصہ بنانےکاحکم دیا، ڈیوٹی جج نے اینٹی نارکوٹکس فورس کی فردِ جرم عائد کرنے اور کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کی استدعا مسترد کر دی، اہم نوعیت کا کیس ہے، شہادت کو ریکارڈ کا حصہ بنانے سے قبل فرد جرم عائد نہیں کی جا رہی۔

 درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت رانا ثناءاللہ کا موبائل ڈیٹا ریکارڈ طلب کرنے کا حکم کالعدم اور ٹرائل کورٹ کو کیس روازنہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا حکم دے

مزیدخبریں