کسٹمز حکام کا گودام پر چھاپہ، لاکھوں مالیت کا خشک دودھ قبضہ میں لےلیا

4 Nov, 2019 | 12:09 AM

Arslan Sheikh

( رضوان نقوی ) کسٹمز انٹیلی جینس کا رائیونڈ روڈ پر واقع گودام میں چھاپہ، کسٹمز انٹیلی جینس ٹیم نے نوے لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سمگل شدہ ایرانی ساختہ خشک دودھ قبضہ میں لے لیا۔ 

کسٹمز انٹیلی جینس نے خفیہ اطلاع پر رائیونڈ روڈ پر واقع گودام میں چھاپہ مار کارروائی کی۔ گودام سے ایرانی ساختہ خشک دودھ کے 360 بیگز برآمد کرلئے گئے۔ کسٹمز انٹیلی جینس کی ٹیم نے ڈائریکٹر لاہور کی ہدایت پر چھاپہ مارا۔

کسٹمز انٹیلی جینس حکام کے مطابق گودام سے برآمد ہونے والے خشک دودھ کی مالیت 90 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ کسٹمز ان حکام کا کہنا ہے کہ رحمت اللہ نامی شخص کے گودام سے خشک دودھ برآمد کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مزیدخبریں