سیف سٹی کیمروں نے کمال کردیا

4 Nov, 2018 | 04:27 PM

Sughra Afzal
Read more!

(علی ساہی) سیف سٹی کیمروں نے کمال کردیا۔ لاسٹ اینڈ فاؤنڈر سینٹر کی مدد سے 8 گمشدہ افراد کو اپنوں سے ملوا دیا,  129 موٹر سائیکلیں، ایک گاڑی، 4 آٹو رکشہ برآمد کرکے مالکان کے سپرد کردیئے۔ 

سٹی 42 کے مطابق پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے ماہ اکتوبر کی رپورٹ جاری کردی، قوانین کی خلاف ورزی، مشکوک حرکات پر 25 ہزار 980 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پولیس تفتیشی افسران کو 590 مختلف واقعات کی فوٹیج دکھائی گئی ہیں۔ 5032 مشکوک گاڑیوں اور103 مشتبہ افراد کو ڈولفن سکواڈز کے ذریعے چیک کیا گیا، 4384 گاڑیوں، موٹر سائیکلز کیخلاف نمبر پلیٹ نہ ہونے پر ایکشن لیا گیا جبکہ 15 قانون شکن عناصر کیخلاف ایف آئی آردرج کروائی گئی۔

اس کے علاوہ سینٹر سے83 احتجاج، ریلیوں کو ڈیجیٹل سرویلنس سسٹم کے تحت مانیٹر کیا گیا۔ ایک ماہ میں گمشدہ 129 موٹر سائیکلیں، ایک گاڑی، 4 آٹو رکشہ مالکان کے سپرد کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ہیلپ لائن پر 3 لاکھ 37 ہزار 118 کالز موصول، 39 ہزار 718 کالز پر کیسز بنائے گئے۔ مختلف معلومات کے حصول کیلئے 29 ہزار 278 کالز موصول ہوئیں۔ کل 47 ہزار 443 کیسز میں شہریوں کو امداد فراہم کی گئی۔

مزیدخبریں