(سٹی 42)سندر اڈہ میل کےقریب خوفناک ٹریفک حادثہ، تیز رفتار مسافر بس الٹنے سے 13 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سندر اڈہ میل کے قریب تیز رفتار بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور حادثے میں زخمی ہونےوالے 4 افراد کو ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد دے کر فارغ کردیا جبکہ 9 کو رائیونڈ ہسپتال منتقل کردیا۔