گاڑیوں کی رجسٹریشن کی نئی پالیسی محکمہ ایکسائز کیلئے درد سر بن گئی

4 Nov, 2018 | 12:00 PM

Sughra Afzal

(علی ساہی) آزاد کشمیر کے شہری، ٹیکس فری نمبرز والی کمپنیز اور این جی اوز پریشان، فائلر لسٹ میں نام نہ آنے کی وجہ سے گاڑیاں رجسٹریشن سے روک دی گئیں۔

ایف بی آر کی جانب سے محکمہ ایکسائز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کسی بھی نان فائلر کی گاڑی رجسٹرڈ نہیں کی جائے گی جس کے بعد محکمہ ایکسائز میں صرف فائلرز کی گاڑیاں رجسٹرڈ اور ٹرانسفر ہو رہی ہیں۔

 ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ ایکٹو فائلر لسٹ میں آزاد کشمیراورٹیکس فری نمبر والی کمپنیوں اور این جی اوز کے نام نہ ہونے کے باعث گاڑیوں کی رجسٹریشن نہیں کی جارہی۔ اسی حوالے سے ڈائریکٹرریجن سی عمران اسلم نے ڈائریکشن کیلئے چیئرمین ایف بی آر کو مراسلہ بھجوا دیا ہے کہ آزاد کشمیر کے شہریوں اور ٹیکس فری کمپنیوں کی رجسٹریشن کیسے کی جائے؟۔

انکا کہنا ہے کہ ڈائریکشن کے بعد سسٹم میں متعلقہ افراد کو فائلرز کیا جائے گا تاکہ انکی گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جائے۔

مزیدخبریں