ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن واسا کو 3 سال بعد انصاف مل گیا

سابق ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن واسا کو 3 سال بعد انصاف مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) سابق ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن واسا محمد عرفان کو تین سال بعد انصاف مل گیا، محکمانہ انکوائری میں محمد عرفان کو ڈیزل خوردبرد کیس میں بے گناہ قرار دے دیا گیا۔

 سٹی 42 کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے ایم ڈی واسا کو ہدایت کی گئی تھی کہ ڈیپوٹیشن پر تعینات رہنے والے افسر سابق ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد عرفان کی ڈیزل کیس میں ملوث ہونے کی از سر نو تحقیقات کی جائیں۔ محمد عرفان کی انکوائری ڈائریکٹر پی اینڈ ای واسا محمد تنویر نے کی، واسا کے ڈیزل چوری و خرد برد کیس میں بیس افسران نامزد تھے اور اینٹی کرپشن نے ان پر مقدمہ بھی درج کرایا۔

محمد عرفان اس وقت ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس ٹیپا کے طور پر کام کررہے ہیں اور واسا کی جانب سے کی گئی انکوائری میں محمد عرفان کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے جبکہ انکوائری میں ذمہ داری محکمہ فنانس پر عائد کی گئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer