ہربنس پورہ میں پولیس کی گاڑی کی ٹکر سے بچہ جاں بحق

4 May, 2024 | 10:45 PM

This browser does not support the video element.

اسرار خان: ہربنس پورہ کے علاقہ میں پولیس کی گاڑی کی ٹکر سے بچہ جاں بحق ہو گیا ۔  سٹی 42 نے واقعہ کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی ۔

پولیس کی گاڑی کی ٹکر سے بچے کی وفات کا واقعہ رحمان گارڈنز فیز 4 میں آج سہ پہر پیش آیا جہاں پولیس کی تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 8 سالہ ریحان شاہد جان کی بازی ہار گیا ۔

 سٹی 42 کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی میں سائیکل سوار ریحان گھر کے قریب گلی میں نظر آتا ہے ۔  اسی دوران سڑک سے گزرتی ہوئی پولیس کی ایک تیز رفتار گاڑی بچے کو بری طرح سے روند ڈالتی ہے ۔

حادثے کے بعد اہل محلہ نے بچے کو تشویشناک حالت میں پہلے گھرکی اور بعد میں انکی ہدایت پر جنرل ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں متاثرہ بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا سبب بننے والی گاڑی سی ٹی ڈی سکیورٹی پر مامور ایلیٹ فورس کی ہے ۔  گاڑی کا ڈرائیور زیر حراست ہے، جس کے خلاف متاثرہ خاندان کی جانب سے درخواست ملنے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔

مزیدخبریں