ویب ڈیسک : جے یو آئی پنجاب کی جانب سے معروف عالم دین سید جاوید حسین شاہ صاحب کی وفات پر اظہار افسوس کیا گیا ہے۔
جے یو آئی پنجاب کے امیر مولانا سید محمود میاں،سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احمد احرار، نائب امراء مفتی مظہر اسعدی، مولانا جمال عبدالناصر، راؤ عبدالقیوم، نظماء ڈاکٹر ضیاء الرحمن امازئی، سید احتشام الحق گیلانی، عبدالمعین قریشی، نور خان ہانس ایڈووکیٹ، صوبائی ترجمان حافظ غضنفر عزیز، مولانا عبدالمجید توحیدی، مفتی عبدالخالق مہار، اسید الرحمن خواجہ نے معروف عالم دین مولانا سید جاوید حسین شاہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔
جے یو آئی پنجاب کے امیر مولانا سید محمود میاں نے کہا کہ مولانا جاوید حسین شاہ مرحوم کی وفات مذہبی حلقوں اور دینی کارکنوں اور عوام کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے، حضرت کی زندگی قرآن و سنت کی اشاعت میں گزری ہے، مولانا جاوید حسین شاہ مرحوم دینی تحریکوں کے راہبر، اور سائبان تھے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت کے صاحبزادے مولانا سید زکریا شاہ، اہل خانہ ،متعلقین ،منتسبین اور تلامذہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں، دعاء ہے کہ اللہ کریم مولانا جاوید حسین شاہ کی عظیم خدمات کو قبول فرمائے اور تاقیامت صدقہ جاریہ بنائے۔اللہ تعالیٰ مولانا مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے اور اپنی خاص رحمت والا معاملہ فرمائے اور اللہ تعالیٰ حضرت کے صاحبزادے و جانشین مولانا سید زکریا شاہ صاحب، اہل خانہ، متعلقین اور تلامذہ کو صبرجمیل عطاء فرمائے۔
حافظ نصیر احمد احرار کا کہنا تھا کہ مولانا جاوید حسین شاہ مرحوم دینی تحریکوں کے راہبر، اور سائبان تھے۔