حسنین ساجد: لاہور میں پہلی جیپ ریلی کی فلیگ آف تقریب ہفتہ کے روز ہوئی۔
سی بی ڈی پنجاب قائد ڈسٹرکٹ لاہور پرائم میں تقریب منعقد کی گئی۔
روڈا ،ٹی ڈی سی پی اور سی بی ڈی کی معاونت سے جیپ ریلی کا انعقاد ہوگا۔
جیپ ریلی میں ملکی و غیر ملکی مرد و خواتین رائیڈرز کشریک ہوں گے۔ ریلی دریائے راوی کے گرد 33 کلومیٹر طویل ٹریک پر ہو گی۔
گاڑیوں کے لئے انٹری کارڈ جاری ہو گئے
راوی جیپ ریلی میں گاڑیوں کی شمولیت کیلئے پہلا مرحلہ شروع ہو گیا۔ سی بی ڈی پنجاب میں جیپ ریلی کے لئے گاڑیوں کی انٹری جاری کر دیئے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن احمد زنیر چیمہ نے جیپ ریلی کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے داخلی و خارجی راستوں اور اطراف کا معائنہ کیا۔تمام شرکاء اور گاڑیوں کے انخلاء تک افسران و اہلکار موجود رہیں گے۔