ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عامر شہزاد : گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اپنے عہدے کا حلف آٹھا لیا. 

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس میں ہوئی, جہاں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اپنے عہدے کا حلف آٹھا لیا ۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے گورنر سے حلف لیا ۔ 

پشاور: تقریب میں چیف سیکرٹری سمیت دیگر حکام اور پارٹی کارکنان نے شرکت کی، کارکنان کی جانب سے پنڈال میں جئے بھٹو کے نعرے لگائے گئے۔ 

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے تقریب میں  شرکت نہیں کی۔ 

فیصل کریم کنڈی کی میڈیا سے گفتگو  

فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سےغیر رسمی گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ صدر آصف علی زرداری اور پی پی پی کا اعتماد پر مشکور ہوں۔ میری پوری کوشش ہوگی کہ صوبے اور مرکز کے درمیان پل کا کردار ادا کروں۔ یہ صوبہ ہم سب کا صوبہ ہے اور اس کی ترقی چاہتے ہیں۔ مرکز اور صوبے میں محاذآرائی نہیں چاہتے۔ صوبے میں امن و امان اور معاشی صورتحال مخدوش ہے۔ اپنے سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر امن قائم کرینگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کی تمام جماعتوں کے سربراہان کے پاس جاوں گا۔ تمام سیاسی قائدین کو ٹیلی فون بھی کئے ہیں۔ صوبائی حکومت کو یقین دلاتا ہوں کہ میں وفاق میں آپ کا وکیل بنونں گا ، صوبائی حکومت کے ساتھ مل جل کر صوبے کے مسائل کا حل نکالیں گے۔ شائد وزیراعلیٰ مصروفیت کی وجہ سے حلف برداری میں شریک نہیں ہوئے۔ وزیراعلیٰ کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں اس صوبے کے مفادات کے لئے مل کر کام کریں۔پی پی پی نے ہمیشہ مزاکرات اور مفاہمت کی بات کی ہے۔