سٹی42: شاہ رخ خان نےا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کااعلان کر دیا۔
بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان گزشتہ سال کی مصروفیت کی تھکن اتارنے کے بعد اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کرنے کےلئے تیار ہیں۔ اس حوالے سے اداکار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہاکہ میں نے گزشتہ سال تینوں ایکشن فلمیں کیں جس کےلئے مجھے کافی محنت کرنی پڑی۔
میگا اسٹار نے کہاکہ میں ایکشن سینز کرنے کی وجہ سے جسمانی طور پر بہت تھک چکا تھا لہٰذا میں نے تھوڑا وقفہ لینے کا سوچا تھا لیکن اسی دوران آئی پی ایل کا آغاز ہوگیا تو میں نے اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز (KKR)پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا۔
شاہ رخ نے کہاکہ میں نے آرام کرنے کے بجائے اپنی ٹیم سے کہا کہ میں تمام میچز دیکھنے اسٹیڈیم ضرور آﺅں گا کیونکہ ٹیم کو سپورٹ کرنا بھی بہت ضروری ہے۔
شاہ رخ خان نے کہاکہ خوشی قسمتی سے میری نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز جولائی یا اگست میں ہونا تھا لیکن ہم کوشش کررہے ہیں کہ ہم جون میں ہی شوٹنگ کا آغاز کردیں۔کنگ خان نے کہا کہ فی الحال، مجھے کوئی مصروفیت نہیں تو میں خوشی سے اپنی ٹیم کے میچز دیکھنے اسٹیڈیم آتا ہوں۔